16 فروری، 2020، 2:36 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83676605
T T
0 Persons
ارومیہ جھیل میں پانی کا حجم 1.55 ارب کیوبک میٹر تک بڑھ گیا

ارومیہ، ارنا – ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کی ارومیہ جھیل کی سطح کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تازہ ترین نگرانی کے مطابق، اس جھیل کے پانی کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.550 ارب کیوبک میٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ارومیہ جھیل کی بحالی کے صوبائی دفتر کے سربراہ "فرہاد سرخوش" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تازہ ترین تحقیقات کے مطابق، اس جھیل کے پانی کا حجم تین ارب اور 520 ملین کیوبک میٹر ہے.
سرخوش نے کہا کہ فی الحال ارومیہ جھیل کی چوڑائی دو ہزار اور 848 مربع کلومیٹر سے زائد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 583 مربع کلومیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس جھیل کے موجودہ سطح 1271.33 میٹر ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 سینٹی میٹر تک اضافہ ہوا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .